Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

منی لانڈرنگ کیس ،گواہوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر کراچی پولیس چیف تبدیل

منی لانڈرنگ کیس ،گواہوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر کراچی پولیس چیف تبدیل
August 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں گواہوں کوحبس بےجا میں رکھناکراچی پولیس کومہنگا پڑگیا ، کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ ڈاکٹر امیرشیخ کو کراچی پولیس کا نیا چیف مقرر کردیا گیا ، ایس ایس پی ایسٹ نعمان صدیقی کو بھی عہدے سے ہٹا کر سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ دونون افسران کوعہدوں سے ہٹانے کے نوٹیفکیشن جاری کردئے گئے ، آئی جی سندھ نے 92 نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ڈاکٹر امیر شیخ کو کراچی پولیس چیف مقرر کردیاگیا ۔ ڈاکٹر امیر شیخ اس سے پہلے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون رہے چکے ہیں۔ڈاکٹرامیرشیخ ڈی آئی جی ٹریفک،ڈی آئی جی ساوتھ اورایسٹ بھی رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے اہم فیصلے سے پہلےنگراں  وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرکے انہیں اعتماد میں لیاتھا ، واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس نے منی لانڈرنگ کیس کے گواہوں کے حبس بے جا میں رکھنے پر مشتاق مہر کی سخت سرزنش کی تھی۔