Monday, January 30, 2023

منی لانڈرنگ کیس،عبدالغنی مجید کا جناح اسپتال میں طبی معائنہ مکمل

منی لانڈرنگ کیس،عبدالغنی مجید کا جناح اسپتال میں طبی معائنہ مکمل
کراچی ( 92 نیوز) منی لانڈرنگ کے مرکزی کردارانور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید کا جناح اسپتال میں طبی معائنہ مکمل ہو گیا جس میں  تمام ٹیسٹ کلیئر قرار دے دیئے گئے ۔ کوئی بڑی بیماری سامنے نہیں آئی، گیسٹرک پین کی شکایت پر ادویات فراہم کردی گئیں۔ منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کے دوران  مرکزی ملزم انور مجید کا بیٹا بیمار ہو گیا ، عبدالغنی مجید کا جناح اسپتال میں طبی معائنہ مکمل ہو گیا جس میں کوئی بڑی بیماری سامنے نہیں آئی ملزم عبدالغنی مجید کو اسپیشل وارڈ نمبر ایک میں داخل کیا گیا، ذرائع کے مطابق پیٹ کا الٹرا ساؤنڈ بھی کیا گیا مگر ملزم کے  تمام ٹیسٹ کلیئر رہے ۔ محکمہ اطلاعات کرپشن کیس میں گرفتار سابق وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن بھی طویل عرصے سے جیل کے بجائے نجی اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں رہ رہے ہیں۔