Saturday, November 26, 2022

منی لانڈرنگ کیس:ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کی ضمانت میں وسط جولائی تک  توسیع

منی لانڈرنگ کیس:ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کی ضمانت میں وسط جولائی تک  توسیع
لندن(92نیوز)لندن میٹروپولیٹن پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما سید طارق میر کی منی لانڈرنگ  کیس میں ہونے والی ضمانت میں جولائی کے وسط تک توسیع دیدی۔ سید طارق میر ضمانت کی مدت ختم ہونے کی صورت میں اپنے وکیل کے ہمراہ لند ن پولیس سٹیشن پہنچے۔ لندن پولیس نے ضمانت میں توسیع دینے سے قبل ایم کیو ایم رہنما سے تفتیش بھی کی ۔ طارق میر ان چھ لوگوں میں سے ہیں جن سے لندن پولیس منی لانڈرنگ کے شبہے میں تفتیش کررہی ہے۔