Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری ، فریال تالپور سمیت 20 ملزم مفرور قرار

منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری ، فریال تالپور سمیت 20 ملزم مفرور قرار
July 21, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے آصف علی زرداری، فریال تالپور اور انور مجید سمیت 20 ملزمان کو مفرور قرار  دے دیا ،ایف آئی اے نے عدالت میں جمع کرائے گئے عبوری چالان میں دعویٰ کر دیا کہ  تمام ملزمان کےخلاف منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی طرف سے جمع کرائے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ  ملزمان نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی  ۔ ایف آئی اے نے 28 اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کردیں ۔ دوسری طرف منی لانڈرنگ کیس کی ایف آئی آر بھی  درج کرلی گئی ہے ،جس میں ابتدائی طور پر 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔ایف آئی آر میںدعوی کیا گیا ہے کہ زرداری گروپ نے چھ مارچ 2014 سے 12 جنوری2015 تک ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعےوصول کی ۔