Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

منی لانڈرنگ اسکینڈل ، آصف زرداری، فرال تالپور کیخلاف سماعت 13 نومبر تک ملتوی

منی لانڈرنگ اسکینڈل ، آصف زرداری، فرال تالپور کیخلاف سماعت 13 نومبر تک ملتوی
October 16, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ میں آصف زرداری، فرال تالپور کیخلاف میگا منی لانڈنگ کیس کی سماعت فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث 13 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سندھ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں فریال تالپور نے وقت پر پہنچ کر عدالت میں حاضری لگائی۔ آصف زرداری کی طلبی کے لئے عدالت میں آوزایں لگتی رہیں۔ وکلا نے بتایا کہ وہ راستے میں ہیں۔ کچھ دیر بعد آصف زرداری سیکیورٹی حصار میں عدالت پہنچ گئے۔ آصف زرداری سیکیورٹی گارڈ نے ایک بار پھر عدالتی احاطے میں صحافیوں سے بدتمیزی کی۔ فاضل جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ گرفتار ملزم حسین لوائی کو بھی عدالت لایا گیا ۔ وہ آصف زرداری کے برابر میں بیٹھے۔ آصف زرداری دیر تک ان سے سرگوشیاں کرتے رہے۔ آصف زرداری نے پارٹی رہنما عبدالستار ڈیرو کی والدہ کے انتقال کی کمرہ عدالت میں ہی مغفرت کی دعا کی۔ ضمانت پر رہا انور مجید کے تینوں بیٹے بھی عدالت میں حاضر ہوئے اور حاضری لگائی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔