Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

منی بیگم کی پاکستان واپسی پر محفل موسیقی میں شاندار پرفارمنس‘ حاضرین جھوم اٹھے

منی بیگم کی پاکستان واپسی پر محفل موسیقی میں شاندار پرفارمنس‘ حاضرین جھوم اٹھے
April 26, 2016
لاہور (92نیوز) معروف غزل گائیک منی بیگم کو موسیقی سے محبت ایک مرتبہ پھر پاکستان لے آئی۔ کئی برسوں بعد لاہور میں پرفارمنس دی۔ ایسا گنگنایا کہ ہر کوئی جھوم اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق برسوں بعد شکاگو سے پاکستان آئی منی بیگم کی شان میں سجی غزل نائٹ میں غزل گائیک نے گنگنانا شروع کیا تو ہر کوئی جھوم اٹھا اور دل کھول کر داد دی۔ محفل میں گلوکار طاہر خان نے بھی اپنی آواز کا جادہ جگایا۔ ایسے سر چھیڑے کہ حاضرین پر سحر طاری ہو گیا۔ موسیقی کی شاندار محفل کے انعقاد سے جہاں غزل کے شوقین افراد کو ایک عرصے بعد منی بیگم کو سننے کا موقع ملا وہیں دیگر گلوکاروں کی مدھر آوازیں سن کر وہ خوب محظوظ ہوئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔