Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

منی بجٹ پر اہم اجلاس سے کئی بڑے رہنما غائب رہے

منی بجٹ پر اہم اجلاس سے کئی بڑے رہنما غائب رہے
December 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) منی بجٹ پر اہم اجلاس ہوا اور کئی بڑے رہنما غائب رہے۔

قومی اسمبلی کے اہم اجلاس سے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی مرکزی قیادت غائب رہی۔

وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کی عمارت میں موجود ہونے کے باوجود اجلاس میں نہیں آئے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی ایوان کو رونق بخشنا ضروری نہیں سمجھا۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔  احسن اقبال نے بھی اہم اجلاس میں شرکت کرنا گوارا نہ سمجھا۔

سردار اختر مینگل نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے والے اور عام عوام سے ہمدردی رکھنے والے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس میں شرکت نہ کرنا سوالیہ نشان ہے۔