Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

منی بجٹ میں موبائلز پر ٹیکس،شہریوں کا ملا جلا رد عمل

منی بجٹ میں موبائلز پر ٹیکس،شہریوں کا ملا جلا رد عمل
January 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز) منی بجٹ میں  موبائلز پر ٹیکس لگانے پر شہریوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ۔ کسی نے موبائل فونز پر عائد ٹیکسز کو خوش آئند قرار دیا تو کوئی مایوس دکھائی دیا۔ ملک کے معاشی حب کراچی میں موبائل فونز پر عائد ٹیکسز پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ، شہری حکومتی اقدام پر  دو حصوں میں تقسیم ہوگئے، کسی نے فیصلے کو سراہاتو کوئی نالاں نظر آیا۔ موبائل مارکیٹ کے دکاندار بھی  معاملے پر متحد نظر نہ آئے ، کچھ نے موبائل فونز پر ٹیکس کو ملکی حق میں بہتر قرار دیا تو کسی نے  کاروبار کی تباہی کا سبب قرار دے دیا۔ ٹیکسز پر تقسیم دکاندار اور شہری ایک بات پر متفق ہیں کہ اگر موبائل کی مقامی صنعت کو فروغ دیا جائے تو قیمتوں کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔