منی ایکسچینج ایسوسی ایشن کے وفد کی گورنر سٹیٹ بنک سے ملاقات کے بعد ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی(92نیوز)کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک سے ایکسچینج کمپنی ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات کے بعد ڈالر کی قمیت میں نمایاں کمی اگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایکسچینج کمپنی ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک نے یقین دلایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مطلوبہ فراہمی کی یقین دہانی کروادی ۔
ڈالر کی قدر میں گزشتہ چند دنوں میں ڈیڑھ روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق پشاور اور کوئٹہ میں ڈالر کی طلب میں اضافہ اور عمرے اور حج سیزن کے آغاز کی بناء پر ڈالر کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا ۔ تاہم گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مطلوبہ فراہمی کے یقین دہانی کےبعد ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔