Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

منیٰ میں رات بھر قیام کے بعد عازمین کی میدان عرفات کیلئے روانگی

منیٰ میں رات بھر قیام کے بعد عازمین کی میدان عرفات کیلئے روانگی
August 10, 2019
مکہ (92 نیوز) لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج منیٰ میں رات بھر قیام کے بعد میدان عرفات پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جہاں وہ  حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔ حجاج کرام ظہر اور عصر کی نماز اکٹھی میدان عرفات میں ادا کریں گے جبکہ ان کا قیام مغرب تک ہو گا۔ سورج غروب ہوتے ہی حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں نماز مغرب اور عشاء ایک ساتھ ادا کریں گے۔ ساری رات کھلے آسمان تلے قیام ہو گا۔ حجاج کرام 10 ذی الحج کو مزدلفہ سے کنکریاں لے کر رمی کے لیے جمرات جائیں گے، شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے اور سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔ رواں برس اٹھارہ لاکھ سے زائد عازمین حج کا فریِضہ ادا کر رہے ہیں۔ منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی بس گئی جہاں حجاج کرام ایمان افروز ماحول میں ذکر و اذکار اور عبادات میں مصروف رہیں گے۔ رواں برس سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار تین دن مسلسل  تین خطبے دئیے جائیں گے۔ ایک خطبہ کل جمعۃ المبارک کا دیا گیا۔ دوسرا  خطبہ حج آج دیا جائے گا اور تیسرا خطبہ  اتوار کو عیدالاضحیٰ کا دیا جائے گا۔ سعودی حکومت نے حج کے دوران سیکورٹی کے خاص انتظامات کیے ہیں۔ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منیٰ، مزدلفہ اور میدان عرفات کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ پانچ ہزار سی سی ٹی وی کیمروں سے سیکورٹی کو فول پروف بنا دیا گیا ہے ۔