Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

منیر اورکزئی کورونا کا شکار ، کامران بنگش کا بھی ٹیسٹ مثبت آگیا

منیر اورکزئی کورونا کا شکار ، کامران بنگش کا بھی ٹیسٹ مثبت آگیا
April 25, 2020

پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا سے رکن قومی اسمبلی منیراورکزئی  میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ،   وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےمعاون خصوصی کامران بنگش  کاٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

خیبرپختونخوا سے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی  میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، وہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں  زیر علاج ہیں ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق منیر اورکزئی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

ادھر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ،  کامران بنگش نے خود بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔ انہیں  گزشتہ روز طبیعت کی خرابی کی باعث اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے کورونا ٹیسٹ لیا  ۔  کامران بنگش اپنے گھر میں آئیسولیٹ ہوگئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے مشیر ضیاء اللہ بنگش نے  کہا کہ  کامران بنگش نے خود کو اپنے گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے ، ان کے خاندان کے مزید 11 افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئےہیں ، میں اور کامران بنگش دو روز قبل کوہاٹ کے دورے کے بعد ایک ساتھ پشاور آئے  تھے ، میں بھی اپنا ٹیسٹ کرانے جا رہا ہوں ۔