Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

منگھو پیر میں سرکاری اسکول بھی تجاوزات قرار، گرانے کا نوٹس جاری

منگھو پیر میں سرکاری اسکول بھی تجاوزات قرار، گرانے کا نوٹس جاری
February 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات قرار دےکر سرکاری اسکول گرانے کیلئے نوٹس دے دیا ، طلبہ اور والدین نے اسکول کے باہر احتجاج کیا اور نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں تجاوزات کیخلاف ایکشن جاری  ہے ، منگھو پیر میں اسکول کو بھی تجاوزات قرار دیکر گرانے کی تیاری شروع کر دی گئی  ۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے نوٹس آویزاں کروادیا  جس کیخلاف بچے اور والدین سراپا احتجاج بن گئے ۔ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول خالی کرنے کیلئے 27 جنوری کو نوٹس لگایا گیا ، اسکول مسمار کئے جانے کے خدشے کے باعث طلبہ اور والدین سڑکوں پر آگئے ۔ اسکول پرنسپل نے کہا کہ اسکول مسمار کیا گیا تو 250 بچوں کے مستقل کا کیا ہوگا ؟، اسکول میں زیرتعلیم ننھے طلبہ کو بھی اپنی تعلیم کی فکر ستانے لگی ۔ بچوں اور والدین نے مطالبہ کیا کہ اسکول گرانے کا نوٹس واپس لیا جائے  ، تاکہ بچے آرام سے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں ۔