منگلاڈیم کے سپل ویز سے پانی کا دوبارہ رسائو شروع، مرمت شدہ بند میں بھی دراڑیں
میرپور (نائنٹی ٹو نیوز) منگلا ڈیم کے سپل ویز سے پانی کا دوبارہ رساؤ شروع ہو گیا۔ ڈیم کے مرمت شدہ بند میں بھی ایک بار پھر دراڑیں پڑ گئیں۔
منگلا ڈیم کی اپ ریزنگ انتظامیہ کے لئے وبال جان بن گئی۔ ڈیم کو بارہ سو چالیس فٹ تک بھرا گیا تو سپل ویز سے پانی کا رساؤ شروع ہو گیا اور ڈیم سے متصل خالق آباد بند میں بھی دڑایں پڑ گئیں۔ واپڈا نے ڈیم سے پانی نکال کر مرمت کی لیکن نو ماہ بعد سپل ویز سے دوبارہ پانی کا رساؤ شروع ہو چکا ہے۔
منگلا ڈیم اپ ریزنگ منصوبے پر سو ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ کی گئی۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ منصوبہ ملک کا سب سے بڑا پانی کا ذخیرہ ہو گا۔
واپڈا کی جانب سے ارسا میں دائر کی جانے والی درخواست میں لکھا گیا ہے کہ سیلیں غیرمیعاری تھیں دوبارہ مرمت کرنا پڑیں گی جبکہ خالق آباد بند میں پڑنے والی دراڑیں بھی مرمت کرنے کی کوشش کی جایئں گی۔ منگلا ڈیم اپ ریزنگ منصوبے کے ڈیزائن میں نقص ہے یا غیرمعیاری مٹیریل استعمال کیا گیا انتظامیہ نے سر جوڑ لیے ہیں۔