منڈی کے آخری روز بھی فیصل آباد میں گاہک اور بیوپاریوں میں بھاؤ تاؤ ہوتارہا

فیصل آباد ( 92 نیوز) منڈی کے آخری روز بھی فیصل آبادی منڈیاں خوب گرم رہیں بیوپاریوں اور خریداروں میں تو تو میں میں ہوتی رہی۔
عید سے پہلے منڈی کے آخری روز عوام کا کافی رش دیکھنے میں آیا ، لیکن گلہ یہی رہا کہ بیوپاریوں دام نہ گرائے ، نخرے وہی پہلے دن والے دکھائے ۔
خریدار بڑے مہنگے جانور لینے کیلئے یہ سوچ کر آئے تھے کہ آج جانور سستے ملیں گے مگر بیوپاریوں کی ڈھٹائی برقرار رہی ، جن کا موقف تھا کہ ہم کیوں دام کم کریں ، خریدار بڑھائیں ، مہنگا جانور خرید کر سستا کیسے بیچیں ۔
خریداروں اور بیوپاریوں کی تو تو میں میں نے منڈیوں کی خوب رونقیں بڑھائیں ،منڈی کے آخری روز بیوپاریوں نے ناکوں چنے چبوائے، ریٹ پر خؤب کی بحث و تکرار پھر جانوروں کی رسیاں پکڑائیں ۔