Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

منڈی بہاﺅالدین میں مس پاکستان مقابلے کیلئے ماڈلز کی ریمپ پر واک، تین ماڈلز مس پاکستان مقابلے کیلئے منتخب

منڈی بہاﺅالدین میں مس پاکستان مقابلے کیلئے ماڈلز کی ریمپ پر واک، تین ماڈلز مس پاکستان مقابلے کیلئے منتخب
May 16, 2015
منڈی بہاﺅالدین (92نیوز) منڈی بہاوالدین میں مس پاکستان کے ایڈیشنز کی رنگا رنگ تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہو ئی۔ تقریب میں شامل ہونے کیلئے منڈی بہاو¿الدین ضلع کے علاوہ گجرات ،حافظ آباد، سرگودھا، جہلم سمیت دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والی ماڈلز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرپاکستان کے نامور میک اپ آرٹسٹ نے وہاں موجود حاضرین کوجدید میک اپ کے متعلق طریقے سکھائے اور ماڈلز کو تیار کرکے دکھایا جسے دیکھ کر وہاں موجود خواتین کی بڑی تعداد نے دل کھول کر داد دی۔ اس موقع پر اسلام آباد سے آئے ہوئے ججزنے نئی ماڈلز کو کیٹ واک کر وائی۔ کیٹ واک میں نئی ماڈلز نے ریمپ پر واک کی جسے دیکھنے کے بعد وہاں موجود ججز نے 3ماڈلز کو مس پاکستان مقابلہ کیلئے منتخب کر لیا۔ اس موقع پر میجک شو، میوزک سمیت ڈانس بھی کیا گیا۔ . اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ماڈلز کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش ہیں اور اس سے ہمیں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا موقع ملے گا اور انشاءاللہ ہم اپنی محنت سے مس پاکستان منتخب ہو کر اپنے ضلع کا نام روشن کریں گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔