Thursday, October 6, 2022

منڈی بہاؤالدین، مہندی کی تقریب میں جانیوالوں کی وین کو بس نے کچل دیا، 8 افراد جاں بحق

منڈی بہاؤالدین، مہندی کی تقریب میں جانیوالوں کی وین کو بس نے کچل دیا، 8 افراد جاں بحق
December 18, 2021 ویب ڈیسک

منڈی بہاؤالدین (92 نیوز) منڈی بہاؤالدین میں مہندی کی تقریب میں جانے والوں کی وین کو بس نے کچل دیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں زخمی 8 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

منڈی بہاؤالدین میں ٹاہلی اڈا کے قریب بس نے 16 افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق
مقامی لوگ مہندی کی تقریب میں شرکت کے لئے جانے کے لئے سڑک پر کھڑے تھے کہ عقب سے آنے والی تیز رفتار بس نے 16 افراد کو کچل دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے دوران بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے گاڑی قبضے میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، وزیر اعلیٰ نے حادثے کے بارے میں آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔