Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

منڈی بہاؤالدین :پولیس نے ادھیڑعمر بزرگوں پر جھوٹا مقدمہ درج کر کے گرفتارکرلیا

منڈی بہاؤالدین :پولیس نے ادھیڑعمر بزرگوں پر جھوٹا مقدمہ درج کر کے گرفتارکرلیا
July 22, 2017

منڈی بہاؤالدین (92نیوز)پنجاب پولیس کی وردی تو تبدیل ہو گئی مگر کلچر سے چھٹکارا نہ ملا منڈی بہاؤالدین میں جائیداد ہتھیانے کے لئے اعلیٰ سیاسی شخصیت کے کہنے پر منظم پلان تیار کیا گیا ۔آئی جی پنجاب نے بھی حکم دیا اور ستر سال سے زائد عمر کے بزرگوں کوجھوٹے مقدمے بنا کر گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب میں پولیس اور روایتی تھانہ کلچر تبدیل نہ ہو سکا اعلیٰ سیاسی شخصیت ، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین کی ہدایت پر چلنے پھرنے سے قاصربزرگوں کی جائیدار ہتھیانے کے لئے منظم پلان تیار کیا گیا۔  تھانہ میانہ گوندل میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے رانا پرویز اختر نے پنجاب کے ایک بااثر صوبائی وزیر سے سفارش کروا کر اپنے قریبی عزیزوں عبد الرزاق اورعبد المنان سمیت ان کے خاندان کے دیگر افراد پر جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا جس میں موقف اختیار کیا  کہ بزرگ عبد الرزاق وغیرہ نے اسے زمین فروخت کی تھی جب وہ زمین کا قبضہ لینے گیا تو عبد الرزاق نے اس پر اسلحہ تان لیا اورجان سے مار دینے کی کوشش کی۔  اس ایف آئی آر میں رانا پرویز نے یہ بھی موقف اختیار کیا ہے کہ وہ امریکہ میں رہتا ہے اور پاکستان میں اپنا رقبہ دیکھنے آیا تھا۔ اس مقدے کے جھوٹے ہونے کاواضح ثبوت کچھ اس طرح ثابت ہوا کہ جن دو بزرگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ان کی عمر 70سال سے زائد ہےْدونوں اسلحہ تاننے کی سکت تو کیا چلنے پھرنے سے بھی عاری معلوم ہوتے ہیں۔  دوسری جانب پولیس با اثر صوبائی وزیر کے سفارشیوں کو ہر حال میں زمین دلوانے کیلئے کوشاں ہے ۔ اس اراضی کے تنازعے پرعدالت میں نہ صرف کیس چل رہا ہے  بلکہ  عبد الرزاق نے حکم امتناعی بھی حاصل کر رکھا ہے ۔