Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

منڈی بہاؤالدین : نجی کالج میں سپورٹس گالا ،طالبات کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

منڈی بہاؤالدین : نجی کالج میں سپورٹس گالا ،طالبات کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے
March 26, 2016
  منڈی بہاؤالدین(92نیوز)منڈی بہاؤالدین کےایک نجی کالج میں سپورٹس گالاکی رنگارنگ تقریب سجائی گئی طالبات نے ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے ،میوزیکل چیئر سمیت انیس کھیلوں کے پروگراموں میں شاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔ تفصیلات کےمطابق ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے یہ مناظرہیں منڈی بہاؤالدین کےایک نجی کالج کےجہاں رنگارنگ سپورٹس گالاسجایاگیا دوروزہ سپورٹس گالہ میں طلباوطالبات نے بھرپورپرفارمنس دکھاکر حاضرین کے دل جیت لئے۔ سپورٹس گالا میں کالج کے نوڈیپارٹمنٹ کے تقریباً دو ہزارسے زائدطلباوطالبات نے 19مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جن میں رسہ کشی،بوری ریس،کرکٹ،والی بال،دوڑ،بیڈمنٹن اورمیوزیکل چیئرشامل ہیں۔ طلباوطالبات کاکہناتھاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں سے خوداعتمادی اورقیادت کرنے کی اہلیت پیداہوتی ہے۔