Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

منفی عناصر کےخلاف ریاست کو مستحکم کر رہے ہیں :آرمی چیف

منفی عناصر کےخلاف ریاست کو مستحکم کر رہے ہیں :آرمی چیف
July 4, 2017

 

پنوں عاقل (92نیوز)پاکستان پہلےباقی سب بعد میں سپہ سالار ملک کی خدمت کے جذبے سے سرشار۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے پنوں عاقل گریژن پھر کراچی پہنچ گئے۔ کہتے ہیں منفی عناصر کےخلاف ریاست کو مستحکم کر رہے ہیں ۔۔ فوج ملکی خوشحالی کےلئے ہر ادارے سے تعاون کرتی رہیگی۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنوں عاقل گریژن کا دورہ کیا۔ انہیں آپریشنل تیاریوں اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے ان امور میں فوج کے کردار کو سراہا۔انہوں نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران چھٹی مردم و خانہ شماری میں پنو ں عاقل گریژن کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھا کہ بری فوج پاکستان کی خوشحالی اور عوام کی بہتری کے لیے تمام ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ ملک پہلے اور ذاتیات بعد میں آتی ہیں پاکستان نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف طویل جدوجہد کے بعد کامیابیاں سمیٹیں۔ تمام منفی عناصر کے خلاف ریاست کو مستحکم کرنے کےلئے کاوشیں جاری ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آرمی چیف کراچی میں ایپکس کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کے دوران کراچی میں مجموعی سکیورٹی صورتحال اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔