Saturday, July 27, 2024

منفی سیاست کا دور ختم ہو چکا، دو ہزار اٹھارہ تک ترقی خوشحالی کا سفر مکمل کرینگے: نوازشریف

منفی سیاست کا دور ختم ہو چکا، دو ہزار اٹھارہ تک ترقی خوشحالی کا سفر مکمل کرینگے: نوازشریف
April 30, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کا سیاسی پارہ بھی ہائی ہوتا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ منفی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے۔ دو ہزار اٹھارہ تک ترقی، خوشحالی کا سفر مکمل کریں گے۔ گورنر ہائوس میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں انہوں نے کہا کہ عوام انتشار پھیلانے والوں کو رد کر چکے ہیں۔ آخری آخری جیت عوام کی ترقی اور خوشحالی کی ہو گی۔ 2018 تک ترقی خوشحالی کا سفر مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا پراجیٹس ترقی کے لیے ضروری ہیں۔ میگا پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔ تعلیم صحت، پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولتیں ملک بھر میں پہنچائیں گے۔ حکومت عوامی مسائل حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اقتدار مقامی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات کا اگلا مرحلہ مئی میں مکمل ہو گا۔