منظورشدہ ویکسین لگوانے والے غیرملکی زائرین بغیر قرنطینہ عمرہ ادا کر سکیں گے، سعودی وزارت حج وعمرہ

ریاض (92 نیوز) سعودی وزارت حج وعمرہ نے زائرین کے لیے شرائط کا اعلان کر دیا۔
شرائط کے مطابق منظورشدہ ویکسین لگوانے والے غیرملکی زائرین بغیر قرنطینہ عمرہ ادا کر سکیں گے۔ غیرمنظورشدہ ویکسین لگوانے والوں کو 3 دن قرنطینہ کرنا ہو گا۔ زائرین کے لیے لازم ہو گا کہ وہ اپنے ممالک سے ویکسینیشن مکمل کر کے سعودی عرب آئیں۔