Tuesday, October 4, 2022

منشیات فروش وزیر اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے ، علی زیدی

منشیات فروش وزیر اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے ، علی زیدی

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے سعید غنی کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش وزیر اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ  پولیس حراست میں عزیر بلوچ کو خطرہ ہے، اسے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے، عزیر بلوچ کئی سال سے زیر حراست ہے، اسے استعمال کرنے والے سیاستدان آزاد ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ  عزیر بلوچ کو استعمال کرنے والی طاقتور سیاسی شخصیات کا نام جے آئی ٹی کی رپورٹ میں صاف لکھا ہوا ہے ، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

 مزید کہا سانحہ بلدیہ کے معاملے کو سپریم کورٹ میں لے کر جائیں گے۔