Friday, September 13, 2024

منشیات اسمگلنگ کیس، ہیتھروائیرپورٹ کا سکیورٹی گارڈ مجرم قرار

منشیات اسمگلنگ کیس، ہیتھروائیرپورٹ کا سکیورٹی گارڈ مجرم قرار
June 3, 2018
لندن (92 نیوز) برطانیہ کی عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ کے سکیورٹی  گارڈ فرحان اقبال کو مجرم قرار دے دیا۔ ساؤتھ ہال کے رہائشی فرحان اقبال سے گزشتہ سال ہیتھرو ائیر پورٹ کے ٹوائلٹ سے چار لاکھ اسی ہزار پاؤنڈ  مالیت کی پانچ اعشاریہ آٹھ کلوگرام کوکین برآمد کی گئی تھی ۔ اُس نے کولمبیا سے آنے والے مسافر کمِیلو سواریز سے کوکین لی تھی ۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق فرحان اقبال جرائم پیشہ گروہ کا اہم رکن ہے۔  مجرمان کی سزا کی مدت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔