منشیات اسمگلنگ میں جو بھی ملوث ہوا ،قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، شہریار آفریدی
اسلام آباد ( 92 نیوز) شہریار آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے بھتیجے سے متعلق خبر کی وضاحت کر دی ، میڈیا سے گفتگو میں شہریار آفریدی کا کہنا تھ کہ میرے والد نے 3 شادیاں کیں، میں ایک بڑی فیملی سے تعلق رکھتا ہوں۔
صحافی نے شہریار آفریدی سے سوال کیا کہ منشیات اسمگلنگ میں گرفتار نادر آفریدی کیا آپ کا بھتیجاہے،جس پر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی ہو گا اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔