Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

منشاء بم اور بیٹوں کیخلاف اوورسیز پاکستانی سے بھتہ مانگنے، پلاٹ پر قبضے کی کوشش پرمقدمہ

منشاء بم اور بیٹوں کیخلاف اوورسیز پاکستانی سے بھتہ مانگنے، پلاٹ پر قبضے کی کوشش پرمقدمہ
February 28, 2021

لاہور (92 نیوز) منشاء بم اور اسکے بیٹوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ اوورسیز پاکستانی سے بھتہ مانگنے اور پلاٹ پر قبضے کی کوشش پر درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے قبضے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ منشا بم کے بیٹوں نے بیرون ملک مقیم جمیل نامی شہری سے بیس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا، بھتہ نہ دینے پرپلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی اور دیواریں مسمار کر دیں۔

ایس پی صدر حفیظ الرحمٰن بگٹی کے مطابق ملزمان پلاٹ پر بنے کمرے سے قیمتی سامان بھی چوری کرکے لے گئے ہیں۔

اوورسیز پاکستانی شہری نے کھلی کچہری میں قبضہ گروپ کی نشاندہی کرتے ہوئے دادرسی کی اپیل کی تھی۔

سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر منشاء بم کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور فوری پلاٹ کا قبضہ واپس دلوا دیا گیا ہے۔