Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ممکنہ آرڈیننس سے ظاہر ہوگیا عمران خان کو اپنے ارکان پر اعتماد نہیں، بلاول

ممکنہ آرڈیننس سے ظاہر ہوگیا عمران خان کو اپنے ارکان پر اعتماد نہیں، بلاول
February 6, 2021

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ ممکنہ آرڈیننس سے ظاہر ہوگیا عمران خان کو اپنے ارکان پر اعتماد نہیں۔

ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا، پی ڈی ایم سینٹ الیکشن لڑنے کے فیصلے سے حکومت کی گھبراہٹ قوم کے سامنے ہے۔ انتخابات سے متعلق اصلاحات پارلیمنٹ کے ذریعے کی جائیں۔ جو طریقہ کار اپنایا جارہا ہے وہ غیر جمہوری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہے ہیں، انہیں کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے۔ ہرچیز کا حساب لیں گے، اٹھارہویں ترمیم رول بیک کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں اس معاملے پر غور ہوگا، احتجاج کا جمہوری حق استعمال کررہے ہیں۔ حکومت کو ہٹانے کے بہت طریقے موجود ہیں، پیپلز پارٹی کیخلاف بہت سے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔