Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ممنون حسین چارروزہ سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے

ممنون حسین چارروزہ سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے
September 1, 2015
بیجنگ(92نیوز)صدر مملکت ممنون حسین چین کے چار روزہ سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے، بیجنگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر چینی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران نے صدر مملکت کا خیر مقدم کیا۔ تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین منگل کو چین کے چار روزہ سرکاری دورہ پر یہاں پہنچ گئے جہاں وہ چینی قیادت سے ملاقات اور جنگ عظیم دوم میں چین کی فتح سے متعلق تقریب میں شرکت کرینگے۔ بیجنگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ آمد پر پاکستان میں چین کے سفیر سن وائی ڈونگ اور چینی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران نے صدر مملکت کا خیر مقدم کیا۔ چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور سفارتخانے کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بیگم محمودہ ممنون حسین کے علاوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فا طمی بھی صدر مملکت کے ہمراہ ہیں۔ صدر مملکت فاشزم کے خلاف جنگ کی 70 سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وہ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے جس میں پاک چینی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ وہ چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کرینگے جس میں صدر سربراہان مملکت و حکومت بھی شریک ہونگے۔ صدر مملکت ممنون حسین اس موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے صدر مملکت ممنون حسین چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم ژانگ گاؤلی سے بھی ملیں گے وہ تین ستمبر کو یادگاری تقریب اور پریڈ میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ بیرونی ممالک کے ساتھ چینی پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ کی میزبانی میں دانشوروں اور ماہرین تعلیم سے ظہرانہ تقریب میں خطاب کرینگے۔ صدر ممنون حسین چینی ذرائع ابلاغ سے بھی ملاقات کرینگے جس میں پاک چین تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔   2