Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ممنون حسین سے مصر کے سبکدوش ہونے والی سفیر کی ملاقات

ممنون حسین سے مصر کے سبکدوش ہونے والی سفیر کی ملاقات
August 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ تاریخی اور ثقافتی ورثہ میں بندھے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار  صدر مملکت ممنون حسین نے مصر کے سبکدوش ہونے والے سفیر سعید ہندام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر     مملکت نے کہا کہ پاکستان مصر کو نہ صرف اہم اسلامی ملک سمجھتا ہے بلکہ خطے اور اسلامی دنیا کا ایک   اہم فریق تصور کرتا ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ثقافتی اور تجارتی وفود کے تبادلوں اور عوامی سطح پر رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم صلاحیت سے کہیں کم ہے جس میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان کے افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے سبکدوش ہونے والے سفیر سعید ہندام کی خدمات کی تعریف کی۔