Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  ممنون حسین دوروزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

   ممنون حسین دوروزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
October 6, 2015
کوئٹہ(92نیوز)صدر مملکت ممنون حسین دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے،صدر مملکت جب کوئٹہ پہنچے تو ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ، سینئر وزیر ثناء اللہ زہری، صوبائی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور سینئیر سول و عسکری حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین گورنر ہاوس پہنچے جہاں انھیں بلوچستان کانسٹیبلری اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ صدر مملکت ممنون حسین سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ملاقات کی جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ صدر مملکت ممنون حسین سے گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔