Tuesday, April 30, 2024

ممتاز شاعر منیر نیازی کے چاہنے والے آج ان کا 91 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں

ممتاز شاعر منیر نیازی کے چاہنے والے آج ان کا 91 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں
April 9, 2019

 لاہور (92 نیوز) ممتاز شاعر منیر نیازی کے چاہنے والے آج ان کا 91 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ منیر نیازی نے اردو ادب اور فلموں کو لاتعداد اور لازوال گیتوں کا تحفہ دیا۔

 منیرنیازی کی شاعری میں ملال کی سی کیفیت ملتی ہے، شاید اس کی ایک وجہ ان کی زندگی سے جڑے مصائب و الم ہوں۔

 منیر نیازی کے یہاں حُسن کا ڈر اور خوف کی علامت میں ڈھل جانا یا دہشت ناک منظر میں تبدیل ہوجانا بعض اہم نفسیاتی کیفیات کی سمت بھی اشارہ کرتا ہے۔

 ایسا نہیں کہ وہ یورش آلام کے سامنے ہتھیار ڈال دینے ہی میں عافیت سمجھتا ہے لیکن کچھ نہ کرسکنے کا غم زیادہ شدت سے محسوس ہوتا ہے۔

 منیر نیازی نے فلمی نغمے بھی لکھے جن میں کچھ بہت مقبول ہوئے۔ منیر نیازی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

 اردو شاعری کی تیرہ پنجابی کی تین اور انگریزی کی دو تصانیف کے خالق منیر نیازی لاہور میں مختصر علالت کے بعد چھبیس دسمبردو ہزار چھ کو خالق حقیقی سے جا ملے۔