Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ممتاز بھٹو نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی

ممتاز بھٹو نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی
August 15, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ سےپاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنماممتاز بھٹو نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی جماعت سندھ نیشنل فرنٹ کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کر دیا  اُن سے قبل بھی کئی اہم رہنما مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کر چکے۔ تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن ہمیشہ سے ہی سندھ میں کوئی بڑی  کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ بلکہ دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات کے بعد سے توسندھ سے کئی اہم رہنما مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں۔ عام انتخابات دو ہزار تیرہ کے موقع پر مسلم لیگ  ن میں شامل ہونے والے ممتاز بھٹو نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سیاسی جماعت سندھ نیشنل فرنٹ کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔اُن کا کہنا ہے  نوازشریف نے حکومت میں آنے کے بعد کوئی بھی وعدہ وفا نہیں  کیا ۔ اس سےپہلےسندھ مسلم لیگ ن کے صدرسید غوث علی شاہ نے یکم ستمبر دو ہزار تیرہ کو مسلم لیگ ن سے اپنی وابستگی ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا جس کی وجہ ممنون حسین کی بطور صدر نامزدگی بتائی جاتی ہے ۔ لیاقت جتوئی سابق وزیراعلیٰ سندھ نے اکتیس اگست دو ہزار چودہ میں اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ سندھ کے ایک اور اہم رہنما عبدالحکیم بلوچ پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے۔ اُنہوں نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت سمیت اہم رہنماؤں کے رویئے کے باعث چھبیس مئی دو ہزار سولہ میں مسلم لیگ ن کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا تھا۔