Tuesday, September 27, 2022

ممبئی ہائیکورٹ نے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس سے بری کر دیا

ممبئی ہائیکورٹ نے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس سے بری کر دیا
ممبئی (ویب ڈیسک) ممبئی ہائیکورٹ نے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں بری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی پانچ سال قید کی سزا کالعدم قراردے دی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ دوران ڈرائیونگ سلمان خان نشے کی حالت میں تھے جبکہ عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ پر ہی نہیں لائے گئے۔ عدالت نے گواہوں کی عدم دستیابی اور ناقص تحقیقات کی روشنی میں سلمان خان کو 13 سال پرانے کیس میں بری کر دیا۔ واضح رہے کہ بالی وڈ سپرسٹار سلمان خان کے خلاف 2002ءمیں ہٹ اینڈ رن کیس دائرکیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ بالی وڈ سٹار نے نشے کی حالت میں اپنی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھادی تھی جس کی زد میں آ کرایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے جبکہ کیس کا اہم گواہ کمال خان عدالت کی طرف سے طلبی کے باوجود غائب گواہی دینے عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوا۔