Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ممبئی: کنگ خان کا نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد فلمی دنیا سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

ممبئی: کنگ خان کا نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد فلمی دنیا سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ
January 1, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) کنگ خان نے فلمی دنیا سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔ شاہ رخ خان کہتے ہیں نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد وہ ریٹائرمنٹ اختیار کر لیں گے۔ بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ کنگ خان نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی کا اشارہ دے دیا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلمی دنیا میں بہت نام کما لیا، اب نیشنل ایوارڈ کی جستجو ہے۔ فلم ’فین‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر فلمی حلقے ایوارڈ کی بات کرنے لگے ہیں۔ فلم فین میں شاہ رخ ایک 24 سالہ لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلم میں گورو نامی 24 سالہ لڑکے کا کردار کرنا ان کے لیے کافی مشکل تھا کیونکہ انہیں روزانہ 4 گھنٹے تک اس کردار میں ڈھلنے کے لیے میک اپ کا استعمال کرنا پڑتا تھا۔ فلم ’فین‘ کی کہانی سپراسٹار آریان کھنہ اور ان کے مداح گورو کے گرد گھومتی ہے، یہ دونوں کردار شاہ رخ خان نبھا رہے ہیں۔ فلم 15 اپریل کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔