Monday, October 3, 2022

ممبئی ٹیسٹ، کیویز سپنر اعجاز پٹیل بھارت کیخلاف ایک اننگز میں 10 وکٹیں لے اُڑے

ممبئی ٹیسٹ، کیویز سپنر اعجاز پٹیل بھارت کیخلاف ایک اننگز میں 10 وکٹیں لے اُڑے
December 4, 2021 ویب ڈیسک

ممبئی (92 نیوز) ممبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے باؤلر اعجاز پٹیل کی تباہ کن باؤلنگ، بھارت کی پوری ٹیم کو پویلین بھیج دیا، ایک اننگز میں 10 وکٹیں لے اڑے، اعجاز پٹیل ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے باؤلر بن گئے۔

لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا، بھارتی بلے باز اپنے پھیلائے اسپن کے جال میں خود ہی پھنس گئے، نیوزی لینڈ کے اسپن باؤلر اعجاز پٹیل کی گھومتی گیندوں نے بھارتی بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا۔

ممبئی میں پیدا ہونے والے اعجاز پٹیل نے ممبئی میں ہی بھارتیوں کی لنکا ڈھادی۔ ممبئی ٹیسٹ میں اکیلے ہی پوری بھارتی ٹیم کو پویلین بھیج دیا، اعجاز پٹیل نے ایک اننگز میں دس وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔

اعجاز پٹیل سے پہلے انگلینڈ کے جم لیکر اور بھارت کے انیل کمبلے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں دس دس وکٹیں حاصل کرکے اپنا نام ریکارڈ بک میں رجسٹر کرچکے ہیں۔