Sunday, December 4, 2022

ممبئی میں جو کچھ ہوا اس کے بعد کرکٹ سیریز کا امکان کم ہے : شہریار خان

ممبئی میں جو کچھ ہوا اس کے بعد کرکٹ سیریز کا امکان کم ہے : شہریار خان
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے  بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کے حوالے سے مایوسی ظاہر کر دی،  نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ  ممبئی میں جو کچھ ہوا، اس کے بعد کرکٹ سیریز کا امکان کم ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی رویئے سے مایوس چیئرمین پی سی بی نے  کہا کہ انہیں ابھی تک سیریز کی منسوخی کے حوالے سے بھارتی بورڈ نے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا، جب بھارتی بورڈ انہیں آگاہ کرے گا تو وہ اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں جو کچھ ہوا وہ مایوس کن ہے، اس کے بعد وہ کرکٹ تعلقات کے حوالے سے  زیادہ پرامید نہیں ہیں۔ چیئرمین پی سی بی  نے آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بائیکاٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ  بائیکاٹ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ پی سی بی نے کرکٹ تعلقات کی بحالی کے لئے پوری کوشش کی لیکن نتائج سے مایوسی ہوئی، اب بھارتی بورڈ کو آگے آنا چاہئے۔