Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ممبئی سے جےپور جانیوالی پروازکا عملہ جہاز میں ہوا کا تناسب برقرار رکھنا بھول گیا

ممبئی سے جےپور جانیوالی پروازکا عملہ جہاز میں ہوا کا تناسب برقرار رکھنا بھول گیا
September 20, 2018
ممبئی (92 نیوز) عملے کی غفلت مسافروں کیلئے وبال جان بن گئی۔ ممبئی سے جے پور جانیوالی پرواز کا عملہ جہاز میں ہوا کا تناسب برقرار رکھنا بھول گیا۔ طیارے میں ہوا کا تناسب نہ ہونے کے سبب مسافروں کے ناک اور کان سے خون آنا شروع ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں ایک سو چھیاسٹھ مسافر جبکہ پانچ عملے کے افراد سوار تھے۔ عملے کی غفلت کا یہ واقعہ آج صبح ممبئی سے جے پور جانیوالی پرواز کے دوران پیش آیا۔ ایمرجنسی صورتحال کے سبب طیارے کی فوری طور پر لینڈنگ کروائی گئی جس کے بعد متاثر ہونیوالے تیس مسافروں کو ائیرپورٹ انتظامیہ نے فوری طبی امداد مہیا کی۔