Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیس میں مجرم قرار،5سال قید کی سزا، سلو بھائی فیصلہ سن کر عدالت میں روپڑے

سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیس میں مجرم قرار،5سال قید کی سزا، سلو بھائی فیصلہ سن کر عدالت میں روپڑے
May 6, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) ممبئی کی ایک عدالت نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنادی، پولیس نے تحویل میں لے لیا، سلمان خان نے سزا کےخلاف ممبئی ہائیکورٹ میں اپیل کردی، سزا برقراررہی تو بالی وڈ پروڈیوسرز کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔ جج نے فیصلے میں قرارد یا کہ حادثے کے وقت گاڑی سلمان خان چلارہے تھے ، نشے میں تھے اور ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔ دبنگ خان عدالتی فیصلہ سن کر روپڑے۔ فیصلے کے بعد سلمان خان کی والدہ کی طبیعت خراب ہوگئی جبکہ سلو بھائی کی بہنیں بھی عدالتی فیصلے کے بعد روتی رہیں۔ عدالت کے باہر سرکاری وکیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بارہ سال سے فیصلے کے انتظار میں تھے۔ ہٹ اینڈ رن کا واقعہ ستمبر دوہزار دو میں پیش آیا، اس رات سلمان خان کی ٹیوٹا لینڈ کروزر ممبئی کے علاقے باندرہ میں امریکن ایکسپریس بیکری سے ٹکرائی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق سڑک کے کنارے فٹ پاتھ پر پانچ افراد سو رہے تھے جو گاڑی کی زد میں آ گئے۔ ان میں سے 38 سالہ نوراللہ خان کی موت ہو گئی جبکہ تین افراد شدید جبکہ ایک شخص معمولی زخمی ہواتھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔