Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ممبئی حملہ کیس: استغاثہ کے مزید دو گواہوں نے بیان قلمبند کرادئیے

ممبئی حملہ کیس: استغاثہ کے مزید دو گواہوں نے بیان قلمبند کرادئیے
January 24, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز )انسداد دہشتگری عدالت میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت۔ استغاثہ کے مزید دو گواہوں نے بیان قلمبند کرادئیے۔ سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رُخ ارجمند نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی۔ استغاثہ کے مزید دو گواہوں نے بیان قلمبند کرادئیے۔

گواہوں میں انسپکٹر بلال نعیم اور عمران اختر نے بیان قلمبند کرادیا۔ گواہوں پر ملزمان کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے جرح بھی مکمل کرلی۔

راجہ رضوان عباسی نے استدعا کی کہ تفتیشی افسر کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کیا جائے جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر کو ہمیشہ آخر میں بلایا جاتا ہے ہم کیوں اس طریقہ کار کو ختم کریں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی۔