Thursday, July 25, 2024

ممبئی حملوں سے متعلق ہمیشہ ثبوت مانگے مگر بھارت نے نہیں دیئے ، شاہد خاقان عباسی

ممبئی حملوں سے متعلق ہمیشہ ثبوت مانگے مگر بھارت نے نہیں دیئے ، شاہد خاقان عباسی
February 8, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  کشمیر میں جاری تحریک سے بھارت پریشان ہے ، اور توجہ ہٹانے کیلئے بارڈر پر کشیدگی پیدا کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے ہمیشہ بھارت سے شواہد مانگے مگر آج تک نہیں دیئے گئے۔

راؤ انوار کی گرفتاری سے متعلق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ راؤ انوار کو پکڑا جانا چاہیے ، ماورائے عدالت قتل اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔