Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ممبئی ، معروف اداکار راج ببر گرفتار

ممبئی ، معروف اداکار راج ببر گرفتار
January 10, 2018

ممبئی ( 92 نیوز ) بھارت میں مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانے والا بھی ملزم قرار دے دیا گیا ۔  ریاست اترپردیش میں کسانوں کیلئے احتجاج کرنے پر کانگریس کے رہنما اور معروف اداکار راج بابر کو گرفتار کرلیا گیا ۔

بھارت میں مودی سرکار کی سرپرستی میں جہاں ایک جانب اقلیتوں پر ظلم کیا جارہا ہےوہیں غربت میں پستی عوام کو بھی طاقت سے دبانے کی کوششیں جاری ہیں ۔  ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں انتظامیہ کی جانب سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی کو معمولی معاوضے کے عوض ہتھیا لیا گیا ۔  جس کے خلاف کسانوں کا احتجاجی دھرنا جاری تھا ۔

کانگریس کے اترپردیش میں رہنما اور معروف بالی ووڈ اداکار راج ببر مظاہرین کا ساتھ دینے کیلئے احتجاجی دھرنے میں شامل ہوگئے۔

مظلوم کسانوں کو جب مضبوظ آواز کا سہارا ملا تو ریاستی انتظامیہ بدحواس ہوگئی اور پولیس نے فوری طور پر راج ببر کو ان کے سو ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا ۔ کانگریسی رہنما پر امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔