Saturday, July 27, 2024

ملیر کے سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور ان کی انکاؤنٹر ٹیم تاحال غائب

ملیر کے سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور ان کی انکاؤنٹر ٹیم تاحال غائب
February 4, 2018

کراچی (92 نیوز) ملیر کے سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور ان کی انکاؤنٹر ٹیم کی گرفتاری کے لیئے تحقیقاتی ٹیم نے پشین اور میانوالی میں چھاپے مارے لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی ۔
ذرائع کےمطابق پشین میں سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت کے آبائی گھر میں پولیس نے چھاپہ مارا لیکن امان اللہ مروت ہاتھ نہ آسکا ۔
ایک اور ٹیم نے میانوالی میں رائو انوار کے دست راست فیصل چوہدری کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن فیصل چوہدری بھی گھر پر موجود نہیں تھا ۔
پولیس حکام یہ بھی معلوم نہیں کر سکے کہ راوانوار کہاں ہے ؟ ۔