ملیر میں قتل کی جانےوالی علینہ کے قتل میں بہن علوینہ ملوث نکلی

کراچی (92 نیوز) ملیرمیں چنددن پہلے قتل کی جانے والی لڑکی علینہ کے قتل میں اس کی چھوٹی بہن علوینہ اوراس کا منگیتر ملوث نکلا، پولیس نے ملزمہ اور اس کے منگیترکوگرفتارکرلیا،ملزمہ نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔
ملزمہ کے منگیترنے بتایاکہ مقتولہ اور اس کا دوست احسن اور عباس نے علوینہ کی قابل اعتراض ویڈیو بنائی ہوئی تھی اور بلیک میل کرتےتھے۔
پولیس نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے بھائیوں احسن اورعباس کوبھی میڈیاکے سامنے پیش کیا، دونوں بھائی الزامات سے انکار کرتے رہے۔
سترہ سالہ علینہ کوپانچ دسمبرکو گھرکے اندر قتل کیا گیا تھا، بہن نے قتل کو ڈکیتی کارنگ دینےکی کوشش کی تھی۔