Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملیر جیل میں قیدیوں کا جشن آزادی پر خوب ہلہ گلہ ، سوڈانی قیدی بھی جھوم اٹھا

ملیر جیل میں قیدیوں کا جشن آزادی پر خوب ہلہ گلہ ، سوڈانی قیدی بھی جھوم اٹھا
August 14, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں شہریوں کے ساتھ  قیدیوں نے بھی جشن آزادی منایا ملیر جیل میں پاکستانیوں کے ساتھ سوڈانی قیدی بھی جھوم اٹھا ۔ تفصیلات کےمطابق آزادی کے جشن میں ہرکوئی مست ہےبچے   خواتین ، جوان اور بزرگ  ہر ایک ہی خوشیاں منارہے ہیں ایسے میں  قیدی بھی کہاں پیچھے رہنے والے تھے ۔ ملیر جیل میں پاکستانی تو پاکستانی سوڈانی بھی جھوم رہے تھے ۔ بچہ جیل میں  بھی آزادی کا جشن خوب منایا گیامشیر قانون مرتضی وہاب  اور مشیر انسانی  ریحانہ لغاری نے نوعمر قیدیوں میں تحفے تحائف تقسیم کیے۔ سینٹرل جیل کراچی میں  جشن آزادی کی مناسبت سے  مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔