ملیر ایکسپریس وے کا پراجیکٹ شروع ہونے سے قبل ہی متنازعہ ہوگیا
کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں ملیر ایکسپریس وے کا 27 ارب روپے میگا پراجیکٹ شروع ہونے سے پہلے ہی متنازعہ ہو گیا ، مبینہ طور پر غیر شفاف طریقے سے ٹھیکہ دئیے جانے کے انکشاف پر سندھ حکومت نے تحقیقات کے لئے چیئرمین اینٹی کرپشن محمد وسیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔
ملیر ایکسپریس وے کا میگا پراجیکٹمنصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی متنازعہ ہو گیا ، مبینہ طور پر ٹھیکہ غیرشفاف طریقے سے الاٹ ہونیکا انکشاف ہوا ہے ، تحقیقات کیلئے سندھ حکومت نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
چیئرمین اینٹی کرپشن محمد وسیم کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو 7روز میں کنٹریکٹرز کی شکایات سن کر رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی گئی ہے ، دستاویزات کے مطابق پونے 39 کلومیٹر طویل ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 27 ارب 58 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
ایکسپریس وے کی تعمیر کے ٹھیکے کےلئے تین کمپنیوں کی جانب سے بولی دی گئی تھی ، ایک کمپنی نے 39 ارب سے زائد جبکہ دوسری کمپنی نے 48 ارب روپے سے زائد کی بڈ جمع کرائی تھی۔