Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک کے 51 اضلاع میں ٹڈی دل تاحال موجود ہے، این ڈی ایم اے

ملک کے 51 اضلاع میں ٹڈی دل تاحال موجود ہے، این ڈی ایم اے
June 2, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن ‏جاری ہے ، ملک کے 51 اضلاع میں ٹڈی دل تاحال موجود ہے، بلوچستان کے 33، ‏خیبر پختونخواہ  9، پنجاب 3 اورسندھ کے6 اضلاع متاثرہوئے۔ ‏

ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق 1122 ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ ‏لیا ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 68 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ 5300 ‏ہیکٹررقبہ پرٹڈی دل کوتلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا۔

ترجمان کےمطابق ‏‎ ‎بلوچستان میں 3800 ہیکٹررقبہ، پنجاب میں 100 ہیکٹر، خیبر پختونخواہ میں800 ‏ہیکٹر اورسندھ میں گذشتہ روز 600 ہیکٹر رقبہ پرسپرے کیا گیا۔

 ترجمان این ڈی ایم ‏اے کےمطابق اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 2 ہزار 200 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا ‏چکا ہے۔