Monday, September 26, 2022

 ملک کے کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ،بالائی علاقوں میں برفباری

 ملک کے کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ،بالائی علاقوں میں برفباری
کوئٹہ (92نیوز)ملک کے کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہونے سے  بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ کوئٹہ تو ٹھٹھر کر رہ گیا ہے پارہ منفی 6درجے تک گر گیا ہے جس سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے گیس کی بھی قلت ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ملک کے کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے جس سے  بالائی علاقوں میں برف باری کا ایک خوبصورت سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ  سردی بھی بڑھ گئی ہے ۔ بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ تو جیسے  ٹھٹھر کر ہی  رہ  گیا ہے جبکہ  پارہ منفی  چھ درجے تک گر گیا ہے ۔ شدید سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے  سڑکیں اور بازار سنسان ہیں جبکہ گیس کی بھی قلت ہے اور لوگ مہنگی لکڑی خریدنے پر مجبور ہیں ۔