Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک کے پینتیس حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کل ہو گی

ملک کے پینتیس حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کل ہو گی
October 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی ۔ 35 حلقوں میں 370 اُمیدوار قسمت آزمائیں گے۔ 92 لاکھ 83 ہزار 74 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 سے شام 5 تک باتعطل جاری رہے گی۔  الیکشن کمیشن نے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے۔ مجموعی طور پر 35 حلقوں میں الیکشن ہو گا۔ قومی اسمبلی کیلئے اسلام آباد سے 1، پنجاب سے 8، سندھ سے 1 اور خیبر پختونخوا سے 1 نشست پر انتخاب ہو گا۔ صوبائی اسمبلیوں کے لیے پنجاب کے 11، سندھ کے 2، خیبر پختونخوا کے 9 اور بلوچستان کے 2 حلقوں میں بھی ضمنی الیکشن ہو گا۔ ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔ بیلٹ پیپرز اور دوسرے سامان کی پولنگ اسٹیشنز تک ترسیل پاک فوج کی نگرانی میں کی جاری ہے۔ 51 ہزار 235 انتخابی عملہ خدمات سر انجام دے گا۔ ضمنی الیکشن کیلئے 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔ 370 امیدوار پنجہ آزمائی کریں گے۔ 7ہزار 489 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ مختلف حلقوں کے 1727 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 40 ہزار سے زائد پاک فوج کے جوان فرائض سرانجام دیں گے۔ ایک لاکھ پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ فوجی جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے۔ سیکیورٹی اسٹاف پریذائیڈنگ آفیسر اور آراوز کے ماتحت ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے وزارت توانائی کو ہدایت کی ہے کہ پولنگ کے دوران متعلقہ حلقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔