Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک کے میدانی علاقوں میں موسم سرد، بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری

ملک کے میدانی علاقوں میں موسم سرد، بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری
December 15, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) ملک کے میدانی علاقوں میں موسم سرد ہے جبکہ بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان میں سخت سردی سے شہری ٹھٹھرنے لگے۔ کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سڑکوں پر موجود پانی جم گیا۔ سوات، مالم جبہ، چترال میں بھی پارہ نقطہ انجماد سے نیچے آچکا ہے۔ کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی۔ درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ اور ژوب میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صوبے کے گرم علاقوں میں بھی موسم سرد ہو گیا۔ بارکھان1، لسبیلہ4، سبی، خضدار 5، گوادر میں درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔