ملک کے میدانی علاقوں میں دھند، موٹروے کے مختلف سیکشن بند

لاہور (92 نیوز) ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹروے کے مختلف سیکشن بند کردئیے۔
ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے، پشاور سے رشکئی تک موٹروے ایم ون دھند کے باعث بند کردی گئی۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ تک موٹروے ایم ٹو بھی بند کردی گئی۔ موٹروے ایم تھری لاہور سے جڑانوالہ پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر ٹریفک معطل ہے۔
ادھر ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔