Wednesday, September 28, 2022

ملک کے مختلف علاقوں میں تیزآندھی اور موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

ملک کے مختلف علاقوں میں تیزآندھی اور موسلا دھار بارش  سے موسم خوشگوار
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد اور ملک کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش نے ایک بار پھر گرمی کا زورتوڑتے ہوئے موسم کو خوشگوار کر دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ملک کے  مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ،گوجرانولہ گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بادل جم کر برسے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بھی تیز  آندھی  اور موسلا دھار بارش ہوئی ۔ تیز آندھی اور موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ کیا دوسری طرف تیز آندھی کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی ہے۔